اخبارات کی جھلکیاں

13.01.21

1562754
اخبارات کی جھلکیاں

روزنامہ صباح کے مطابق، صدر رجب طیب ایردوان نے گزشتہ روز یورپی ممالک کے سفیروں سے خطاب کے دوران یونان سے مطالبہ کیا  کہ وہ علاقے میں اشتعال انگیزی کو ہوا نہ دے اور مشرقی بحیرہ روم کو طویل المدت بنیادوں پر باہمی  مفادات کا وسیلہ بنانے میں تعاون کرے۔

روزنامہ خبر ترک کا لکھنا ہے کہ  وزیر خارجہ مولود چاوش اولو نے گزشتہ روز  یورپی ممالک کے سفیرون سے ملاقات میں کمہا کہ ہم اصلاحات کے حوالے ے پر عزم ہیں ،یورپی یونین ہماری مدد کرے ،ہم اپنا مستقبل یورپی یونین سے وابستہ دیکھنا چاہتے ہیں جس کے لیے ہمیں باہمی تعاون درکار ہے۔

روزنامہ وطن نے خبر دی ہے کہ  ترکی کے پہلے مقامی طور پر تیار کیے جانے والے ہیلی کاپٹر کا انجن بھی تجرباتی مراحل سے گزر رہا ہے۔ بتایا گیا ہےکہ اس سلسلے میں TEI-TSI1400  کے TS3 کے بعد اب  TS-4  کا تجربہ بھی کامیابی سے ہوا ہے۔

روزنامہ اسٹار نے لکھا ہے کہ  ترک نارنجی پھلوں کی  مجموعی برآمدات کا 71 فیصد ضلع مرسین،ادانہ اور حاتائے سے حاصل کیا جاتا ہے جنہوں نے گزشتہ سال  661 ملین  7لاکھ 87 ہزار  امریکی ڈالرز کی برآمدات کی  تھیں۔

روزنامہ  حریت  کے مطابق، ترک فٹ بالروں نے یورپی ٹیموں میں اپنا لوہا منوانا جاری رکھا ہوا ہے۔  اٹلی میں خاقان چالخان اولو کو مہینے کا بہترین فٹ بالر قرار دیا گیا جس  کے بعد اب فرانس میں  یوسف یازیجی کا ڈنکا بج رہا ہے۔یازیجی فرنچ کلب لیل میں کھیلتے ہیں جنہیں گزشتہ ماہ کے بہترین فٹ بالر کا خطاب ملا ہے۔

 


ٹیگز: #اخبارات

متعللقہ خبریں