ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں  12.01.2021

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں  12.01.2021

1561957
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں  12.01.2021

*** روزنامہ خبر ترک: "جمعرات یا جمعے کو ویکسین مہم کا آغاز کر دیا جائے گا"کی سرخی سے لکھتا ہے کہ صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ ہم دنیا میں ویکسین کی تیاری و پیداور کے مراحل پر بغور نگاہ رکھے ہوئے ہیں۔ ہم نے چینی ساختہ ویکسین منگوا لی ہےاور جرمنی ساختہ ویکسین کے لئے بھی سمجھوتہ طے پا گیا ہے۔ ہم روسی ساختہ ویکسینوں پر بھی نگاہ رکھے ہوئے ہیں۔ صدر ایردوان نے کہا ہے کہ ویکسین مہم کو طے شدہ ترتیب کے ساتھ جمعرات یا جمعہ کے دن سے شروع کر دیا جائے گا۔

 

*** روزنامہ ینی شفق: "یونان کے ساتھ مذاکرات کی تاریخ طے پا گئی" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق یونان کے ساتھ تحقیقی مذاکرات کا 61 واں راونڈ 25 جنوری کو استنبول میں ہو گا۔مسئلہ بحیرہ ایجئین کے دونوں فریقین کے لئے قابل قبول ، منصفانہ ، پائیدار اور جامع حل کے لئے زمین کی تیاری کی خاطر ترکی اور یونان کے درمیان تحقیقی مذاکرات  کا آغاز 12 مارچ 2002 کو انقرہ میں ہوا۔مذاکرات کا فی الوقت آخری 60 واں راونڈ یکم مارچ 2016 کو ایتھنز میں  کیا گیا اور اس دور کی یونان حکومت نے  مذاکرات کو التوا میں ڈال دیا تھا۔

 

*** روزنامہ اسٹار: "روس، آذربائیجان اور آرمینیا کی طرف سے مشترکہ اعلامیہ" کی سرخی سے لکھتا ہے کہ روس ، آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان، پہاڑی قارا باغ میں آرمینی قبضے کے دوران بند کئے گئے اقتصادی و  رسل و رسائل روابط کے احیاء  سے متعلق، مشترکہ اعلامیے پر دستخط کئے گئے ہیں۔ اعلامیے میں ریلوے اور زمینی راستوں کے موضوع کو اولیت دی گئی ہے۔اس طرح آذربائیجان بذریعہ ناہچیوان خود مختار جمہوریہ ترک منڈی تک رسائی حاصل کر سکے گا علاوہ ازیں ترکی۔روس ریلوے لائن رابطے کو بھی یقینی بنایا جائے گا۔

 

*** روزنامہ حریت: " غیر ملکیوں کے لئے سب سے جاذب شہر استنبول" کی سرخی سے لکھتا ہے کہ غیر ملکیوں کے لئے املاک کی فروخت کی کمپنی نیویٹا نے قومی و بین الاقوامی سطح پر سرمایہ کاری کے حوالے سے اہم شہروں کی فہرست تیار کی ہے۔ فہرست کے مطابق یورپ کے میٹروپول شہروں میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کی توجہ کا مرکز شہر استنبول ہے۔ غیر ملکیوں نے  2019 میں 20 ہزار 857 اور گذشتہ سال کووِڈ۔19 کے باوجود جنوری سے نومبر کے دوران 16 ہزار 867 مکانات خریدے۔

 

*** روزنامہ صباح: " کاروباری دنیا ترکی کی اقتصادیات سے بہت خوش ہے" کی سرخی سے لکھتا ہے کہ ترک بزنس مین حاجی سبانجی نے کہا ہے کہ ترکی نے کووِڈ۔19  دورانیے کو بہت اچھی طرح  چلایا ہے۔ دیگر ممالک کے حالات دیکھنے کے بعد اس کا زیادہ بہتر احساس ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ہم ہیلتھ انفراسٹرکچر، ہسپتالوں اور صحت کے قابل عملے  کے ساتھ  نہایت مضبوط ملک ہیں اور دیگر ممالک کی نسبت بہت اچھی حالت میں ہیں۔اب ویکسین مہم بھی شروع ہو جائے گی اور ہم اقتصادی حوالے سے مضبوط صلاحیت کا حامل ملک ہونے کی وجہ سے تیزی سے بحالی کی طرف مائل ہوجائیں گے۔



متعللقہ خبریں