اخبارات کی جھلکیاں

06.01.21

1558408
اخبارات کی جھلکیاں

روزنامہ صباح کا لکھنا ہے کہ وزیر صحت فخر الدین قوجہ نے بتایا کہ مقامی طور پر  کورونا ویکسینز کی تیاریاں جاری ہیں ،اس سلسلے میں تین عدد ویکسین کے آزمائشی تجربات انسانوں پر کیے جائیں گے اور مجھے امید ہے  کہ ملکی سائنسی و تکنیکی استعداد  ویکسین کی تیاری میں معاون ثابت ہوگی ۔

 

 روزنامہ وطن نے خبر دی ہے کہ  وزیر دفاع خلوصی آقار نے  کہا ہے کہ مشرقی بحیرہ روم میں ترکی کی پالیسی  واضح ہے اور ہم عالمی قوانین کی پاسداری کر رہے ہیں، ہم ان قوانین کے تحت بہتر ہمسایہ تعلقات پر یقین رکھتے ہیں اور چاہتے ہیں تمام باہمی مسائل کو مذاکرات کے ذریعے حل کیا جائے۔

 

 روزنامہ اسٹار کے مطابق،  ترکی کا پہلا بحری میزائل" آتماجا " تمام سخت تجربات سے گزر چکا ہے اور اب  اپنی تنصیب کے لیے تیار ہے۔ یہ میزائل پہلی دفعہ سن ۲۰۱۹میں  منعقدہ 14ویں عالمی دفاعی صنعتی نمائش میں پیش کیا گیا تھا۔

 

 روزنامہ ینی شفق نے خبر دی ہے کہ  لیبیا میں  اقوام متحدہ کی تسلیم شدہ قومی مفاہمتی حکومت اور  ترکی کے درمیان  ستائیس نومبر سن ۲۰۱۹ کو  بحری  اختیارات کے حامل علاقوں  کی توسیع، عسکری تربیت ،تعاون اور یک جہتی کے بعض معاہدوں پر دستخط ہوئے تھے جن  کے تحت آٹھ جنوری کو ترک فوجیوں کی  لیبیا میں آمد ہوئی تھی جنہوں نے اب  تک 4000  سے  زائد لیبیائی فوجیوں کی تربیت کی ہے۔

 

روزنامہ حریت کا لکھنا ہے کہ   عالمی بینک نے سال 2020 کے درمیان  ترک معیشت میں ترقی کی شرح کا تناسب 0.5 فیصد لگایا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سال رواں کے دوران ترک معیشت میں ترقی کی رفتار 4.5فیصد اور اگلے سال  پانچ فیصد تک ہو سکتی ہے۔



متعللقہ خبریں