انڈونیشیا، جزیرہ سولا ویسی میں مٹی کے تودے گرنے سے 18 افراد لقمہ اجل
علاقے میں دھند اور بارش کی وجہ سے تلاش اور بچاؤ کی کوششوں میں خلل پڑا ہے
2127822
انڈونیشیا کےجزیرے سولاویسی پر گزشتہ روز پیش آنے والی لینڈ سلائیڈنگ میں جان کی بازی ہارنے والوں کی تعداد 18 ہو گئی۔
مکاسر شہر کی امدادی ٹیم کے سربراہ میکسیانس بیکابیل نے اطلاع دی ہے کہ مقالے قصبے سے 18 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔
حکام نے بتایا کہ دو لاپتہ افراد کی کوئی خبر نہیں ہے اور علاقے میں دھند اور بارش کی وجہ سے تلاش اور بچاؤ کی کوششوں میں خلل پڑا ہے۔
خیال رہے کہ جزیرہ کے تانا توراجہ علاقے میں 4 مکانات مٹی کے تودے تلے دب گئے تھے۔
متعللقہ خبریں
چین: چاقو سے حملہ، 10 افراد ہلاک
صوبہ یُن آن کے ایک ہسپتال میں چاقو سے حملے کے نتیجے میں 10 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے