بھارت نے اگنی پرائم کا کامیاب تجربہ کر ڈالا

ہند ساختہ اگنی میزائل  نظام کی ساتویں نسل کا حامل درمیانے فاصلے کا  خشکی سے خشکی مار کرنے والا یہ اگنی پرائم 2121 سے مختلف تجربات سے گزر رہا ہے جس کی مسافت 1000 تا 2000 کلومیٹر کے درمیان ہے

2124930
بھارت نے اگنی پرائم کا کامیاب تجربہ کر ڈالا

بھارت نے نئی نسل کے بلاسٹک میزائل اگنی پرائم کا کامیابی تجربہ کیا ہے۔

بھارتی امور دفاع کے مطابق، اگنی پرائم کی تجرباتی پرواز   اسٹریٹیجک کمان اور دفاعی تحقیقاتی ٹیم کے تعاون سے ریاست اوڈیسہ کے قریب جزیرہ عبدالکلام  سے کامیابی سے ہمکنار ہوئی۔

 بیان میں بتایا گیا ہے کہ  جدید سینسروں سے لیس  تجرباتی پرواز نے اپنے اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا ۔

 بھارتی وزیردفاع راج ناتھ سنگھ نے اس کامیابی پر کہا ہے کہ یہ ہماری مسلح افواج کےلیے ایک بہترین تحفہ ہوگا۔

  ہند ساختہ اگنی میزائل  نظام کی ساتویں نسل کا حامل درمیانے فاصلے کا  خشکی سے خشکی مار کرنے والا یہ اگنی پرائم 2121 سے مختلف تجربات سے گزر رہا ہے جس کی مسافت 1000 تا 2000 کلومیٹر کے درمیان ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں