امریکی ڈرونز ہماری فضائی حدود کی خلاف ورزی کر رہے ہیں: طالبان ترجمان

افغان عبوری حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ امریکہ ڈرونز  کے ذریعے بارہا افغان فضائی حدود کی خلاف ورزی کی ہے جس پر انہوں نے ردعمل کا اظہار کیا ہے اور امریکہ سے اس معاملے کو سنجیدگی سے لینے کو کہا ہے

2122630
امریکی ڈرونز ہماری فضائی حدود کی خلاف ورزی کر رہے ہیں: طالبان ترجمان

طالبان انتظامیہ نے کہا ہے  کہ امریکہ نے ڈرونز کے ذریعے ملک کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی ہے۔

افغان عبوری حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ امریکہ ڈرونز  کے ذریعے بارہا افغان فضائی حدود کی خلاف ورزی کی ہے جس پر انہوں نے ردعمل کا اظہار کیا ہے اور امریکہ سے اس معاملے کو سنجیدگی سے لینے کو کہا ہے۔

مجاہد نے کہا کہ  یہ ڈرونز  جو کچھ قریبی ممالک کی فضائی حدود استعمال کرتے ہوئے افغانستان آئے تھے، بلاشبہ امریکہ کے ہیں، ہر کسی کو اس معاملے میں اپنی ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے خلاف ورزی کو روکنا چاہیے

مجاہد نے نام لیے بغیر قریبی ممالک کو  مخاطب  کرتے  ہوئے  ان سے کہا کہ وہ اپنی فضائی حدود امریکہ کے استعمال کے لیے نہ  دیں۔

یاد رہے کہ چند روز قبل افغان پریس میں یہ خبر آئی تھی کہ افغانستان کے جنوبی صوبوں قندھار اور نمروز میں ڈرونز   پرواز کر رہے ہیں۔

 



متعللقہ خبریں