بھارتی بحریہ نے پاکستانی ماہی گیروں کے سوار ہونے والے جہاز کو بازیاب کرا لیا

تقریباً 12 گھنٹے تک جاری رہنے والے آپریشن کے بعد جہاز پر قبضہ کرنے والے قزاقوں نے ہتھیار ڈال دیے

2122410
بھارتی بحریہ نے پاکستانی ماہی گیروں کے سوار ہونے والے جہاز کو بازیاب  کرا لیا

بھارتی بحریہ نے اعلان کیا کہ اس نے بحیرہ عرب میں قزاقوں کے ہاتھوں پکڑے گئے ایرانی پرچم بردار ماہی  گیری جہاز اور عملے کے 23 پاکستانیوں کو بازیاب کرا لیا ہے۔

ایکس سوشل میڈیا پلیٹ فارم پربحری  بیڑے  کی جانب سے جاری بیان میں ریسکیو آپریشن اور بچائے گئے ماہی گیری جہاز کے بارے میں تفصیلات کو جگہ دی گئی۔

بیان میں کہا گیا کہ "ایف وی الا قمبر" بحری جہاز کو  مسلح قزاقوں کے قبضے میں لینے کے بعد بحریہ نے ریسکیو آپریشن کے دائرہ کار میں 2  جنگی بحری جہاز تفویض کیے  تھے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ تقریباً 12 گھنٹے تک جاری رہنے والے آپریشن کے بعد جہاز پر قبضہ کرنے والے قزاقوں نے ہتھیار ڈال دیے اور عملے کے 23 پاکستانی شہریوں کو بچا لیا گیا۔

بتایا گیا ہے  کہ  ماہی گیری کے جہاز کو محفوظ زون میں لے جانے کے لیے بحریہ کی ماہر ٹیموں کے ذریعے جامع صفائی اور جانچ پڑتال  کا عمل جاری  ہے۔



متعللقہ خبریں