بھارت اور EFTA کے درمیان تجارتی سمجھوتہ طے پا گیا

اس سمجھوتے کے ساتھ EFTA ممالک یعنی آئس لینڈ، لخٹشٹائن، سوٹزر لینڈ اور ناروے 15 سال کے اندر بھارت میں 100 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کریں گے: وزیرِ صنعت و تجارت پیوش گویال

2113418
بھارت اور EFTA کے درمیان تجارتی سمجھوتہ طے پا گیا

بھارت اور، آئس لینڈ، لخٹشٹائن، سوٹزر لینڈ اور ناروے پر مشتمل، یورپی آزاد تجارتی ایسوسی ایشن EFTA کے درمیان 100 بلین ڈالر سرمایہ کاری پر مبنی تجارتی سمجھوتہ طے پا گیا ہے۔

بھارت کے وزیرِ صنعت و تجارت پیوش گویال نے سوشل میڈیا ایکس سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بھارت۔EFTA تجارتی و اقتصادی تعاون سمجھوتہ، ان ممالک کے ساتھ ہمارے فروغ پاتے تعلقات میں ایک تاریخی سنگ میل ثابت ہو گا۔

گویال نے کہا ہے کہ اس سمجھوتے کے ساتھ EFTA ممالک یعنی آئس لینڈ، لخٹشٹائن، سوٹزر لینڈ اور ناروے 15 سال کے اندر بھارت میں 100 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کریں گے۔ سمجھوتے کا 1 ملین حصہ، بھارتی عوام کو روزگار کی فراہمی، ٹیکنالوجی تعاون، صنعتی برآمدات میں اضافے، زراعت اور پراسسڈ خوراک کی برآمدات میں اضافے کی خاطر ،محصولاتی  رعایتوں  پر مشتمل ہے۔

EFTAنے بھی جاری کردہ بیان میں  کہا ہے کہ مذکورہ سمجھوتہ دونوں فریقین کے لئے زیادہ پائیدار رسدی زنجیر تشکیل دے گا،  نئے کاروباری امکانات پیدا کرے گا، تجارتی حجم میں اضافہ کرے گا  اور روزگار کے مواقع فراہم کرے گا۔



متعللقہ خبریں