جاپان: چاقو سے حملہ، ایک شخص ہلاک

ساپورو کی ایک مارکیٹ میں چاقو سے کئے گئے حملے میں 1 شخص ہلاک ہو گیا

2107809
جاپان: چاقو سے حملہ، ایک شخص ہلاک

جاپان کے صوبہ 'ہوکائیدو' کے شہر 'ساپورو' کی ایک مارکیٹ میں چاقو سے کئے گئے حملے میں 1 شخص ہلاک ہو گیا ہے۔

پولیس ذرائع سے موصول معلومات کے مطابق مشتبہ شخص صبح 6 بج کر 50 منٹ پر ساپورو کی ایک مارکیٹ میں داخل ہوا اور روٹی کاٹنے کی چھُری سے مارکیٹ کے 3 ملازموں کو زخمی کر دیا ہے۔

ہسپتال میں زیرِ علاج زخمیوں میں سے ایک ہلاک ہو گیا ہے۔

حملہ آور کو اقدام قتل کے شبہے میں حراست میں لے لیا گیا  ہے۔

واقعے کی تحقیقات  شروع کروا دی گئی ہیں۔



متعللقہ خبریں