بھارت: کسان مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپ، ایک کسان ہلاک

ہریانہ میں کسانوں کے احتجاجی مظاہرے جاری، پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپ، میں ایک کسان ہلاک

2105737
بھارت: کسان مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپ، ایک کسان ہلاک

بھارت میں کسانوں کے، ہفتے بھر سے جاری، احتجاجی مظاہروں میں پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپ میں ایک شخص ہلاک ہو گیا ہے۔

اطلاع کے مطابق مظاہرین نے، صوبہ ہریانہ سے دارالحکومت نئی دہلی کی طرف جانے والی، شاہراہ بند کرنے کی کوشش کی جس کے بعد پولیس نے کسان مظاہرین کے خلاف آنسو گیس کا استعمال کیا۔

پولیس مداخلت کے بعد جھڑپ شروع ہو گئی جس میں ایک کسان ہلاک ہو گیا ہے۔

24 سالہ کسان  کی پولیس کے ہاتھوں ہلاکت کے بارے میں تحقیقات کی جائیں گی۔

مظاہرین کی طرف سے پتھراو کے نتیجے میں کثیر تعداد میں پولیس اہلکار بھی زخمی ہو گئے ہیں۔

کاشتکار یونین میں شامل تنظیموں میں سے 'پنجاب کسان مزدور سنگھرش  کمیٹی' کے سیکرٹری جنرل ساروان  سنگھ پانڈھر نے کہا ہے کہ اس جانی نقصان کے بعد ہم اپنے اگلے احتجاجی پلان کا فیصلہ 23 فروری  کو کریں گے اور اس وقت تک مظاہروں میں وقفہ ڈالا جائے گا۔

واضح رہے کہ بھارت میں 2021 میں بھی کسانوں نے، زرعی تعاون اور اناج کی کم سے کم قیمتوں کے تعین کے مطالبے کے ساتھ ، ملک گیر احتجاجی مظاہرے کئے تھے۔



متعللقہ خبریں