بھارت:کسانوں کا "دہلی چلو" مارچ جاری رکھنے کا اعلان

کسانوں نے کہا ہے کہ لاکھوں لوگ حکومتی پیشکش کے انتظار میں دارالحکومت سے تقریباً 200 کلومیٹرکے فاصلے پر ڈیرے ڈالے ہوئے ہیں  بدھ سے نئی دہلی کے لیے وہ اپنا مارچ دوبارہ شروع کریں گے

2104803
بھارت:کسانوں کا "دہلی چلو" مارچ جاری رکھنے کا اعلان
hindistan ciftciler protesto.jpg
hindistan ciftciler protesto.jpg

بھارتی حکومت اور کسان یونین کے درمیان معاہدہ نہ ہوسکا، کسانوں نے کل سے "دہلی چلو" مارچ پھر شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

احتجاج کی قیادت کرنے والے رہنماؤں میں سے ایک جگجیت سنگھ دلیوال نے  بتایا کہ اتوار کو دی گئی حکومت کی تجویز کسانوں کے مفاد میں نہیں تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ کسان  جن میں سےلاکھوں لوگ حکومتی پیشکش کے انتظار میں دارالحکومت سے تقریباً 200 کلومیٹرکے فاصلے پر ڈیرے ڈالے ہوئے ہیں   بدھ سے نئی دہلی کے لیے اپنا مارچ دوبارہ شروع کریں گے۔

دلیوال نے کہا کہ ہم حکومت سے اپیل کرتے ہیں کہ یا تو ہمارے مسائل حل کریں یا رکاوٹیں ہٹائیں اور ہمیں پرامن احتجاج کے لیے دہلی جانے کی اجازت دیں

احتجاج کرنے والے کسانوں نے گزشتہ ہفتے اپنا مارچ شروع کیا تھا لیکن ان کی شہر تک پہنچنے کی کوششوں کو حکام نے روک دیا ہے۔

پولیس نے آنسو گیس کا استعمال کیا اور دارالحکومت میں داخلی راستوں پر بھاری رکاوٹیں لگا دیں ہیں  تاکہ 2021 جیسا کسان احتجاج دہرایا نہ جا سکے جب انہوں نے ایک سال سے زائد عرصے تک کے لیے مضافات میں ڈیرے ڈال لیے تھے۔

گزشتہ  رات تادیر کاشتکار رہنماؤں نے کہا کہ انہوں نے حکومت کی طرف سے دالوں، مکئی اور کپاس سمیت فصلوں  کے لیے ضمانت شدہ قیمتوں کے لیے پانچ سالہ معاہدے کی پیشکش کو مسترد کر دیا ہے ۔

 



متعللقہ خبریں