اقوام متحدہ کا اجلاس، بعنوان افغانستان، دوحہ میں شروع ہو گیا

مدعو کئے جانے کے باوجود افغان حکومت نے اجلاس میں شرکت مسترد کر دی ہے: الجزیرہ

2104185
اقوام متحدہ کا اجلاس، بعنوان افغانستان، دوحہ میں شروع ہو گیا

افغانستان کے موضوع پر اقوام متحدہ کا اجلاس قطر کے دارالحکومت دوحہ میں شروع ہو گیا ہے۔

قطر وزارت خارجہ کے جاری کردہ بیان کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گٹرس کی شرکت سے منعقدہ اجلاس میں افغانستان کی طالبان انتظامیہ شریک نہیں ہوئی۔

قطر ٹیلی ویژن چینل 'الجزیرہ' کی انٹرنیٹ سائٹ کے مطابق بھی مدعو کئے جانے کے باوجود افغان حکومت نے اجلاس میں شرکت مسترد کر دی ہے۔

واضح رہے کہ افغانستان کے موضوع پر گذشتہ سال ماہِ مئی کے  دوحہ اجلاس میں طالبان انتظامیہ کو مدعو نہیں کیا گیا تھا۔



متعللقہ خبریں