افغانستان میں شدید برفباری،27 افراد ہلاک

ملک کی عبوری حکومت  کے امور مملکت برائے انسداد قدرتی آفات کے ترجمان ملا جانان سائق نے بتایا کہ یہ واقعہ افغانستان کے مشرقی صوبے نورستان میں پیش آیا ہےجہاں  شدید برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔

2104348
افغانستان میں شدید برفباری،27 افراد ہلاک

افغانستان میں طوفانی بارش اور برفباری میں پھنس کر 27 افراد ہلاک اور متعدد لاپتہ ہو گئے ہیں۔

 ملک کی عبوری حکومت  کے امور مملکت برائے انسداد قدرتی آفات کے ترجمان ملا جانان سائق نے بتایا کہ یہ واقعہ افغانستان کے مشرقی صوبے نورستان میں پیش آیا ہےجہاں  شدید برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔

دوسری جانب  حکام کا کہنا ہے کہ برفانی طوفان نے صوبہ نورستان کے ایک دیہات میں زیادہ تباہی مچائی ہے جو کہ وادی تاتین میں واقع ہے۔
برفانی طوفان کی وجہ سے اس علاقے میں تقریبا 20 گھر تباہ ہو گئے ہیں، اس علاقے میں طوفانی بارشوں سے بھی کافی نقصان ہوا ہے۔

 مزید بتایا  گیا ہے کہ وہاں پر ہیلی کاپٹروں کا جانا مشکل ہوگیا ہے جس کی وجہ سے امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا ہے۔

صوبہ میں خدمات عامہ  کے سربراہ محمد نبی عادل نے کہا ہے برفباری کی وجہ سے لوگوں کو بچانے کی کارروائیاں  دشواری کا شکار ہیں۔

متعللقہ خبریں