بھارت: رنگساز کارخانے میں آگ لگ گئی،11 افراد ہلاک

یہ آگ علی پور کے علاقے میں موجود رنگ ساز کارخانے میں لگی، زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ کچھ افراد کی تلاش جاری ہے

2103237
بھارت: رنگساز کارخانے میں آگ لگ گئی،11 افراد ہلاک

بھارتی راجدھانی نئی  دہلی کے ایک کارخانے میں آتشزدگی کے باعث11 افراد ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے۔

خبر کے مطابق، یہ آگ علی پور کے علاقے میں موجود رنگ ساز کارخانے میں لگی، زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ کچھ افراد کی تلاش جاری ہے۔

بتایا گیا ہے کہ  گزشتہ روز لگنے والی آگ پر 4 گھنٹے میں قابو پالیا گیا تھا۔

   عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ آگ لگنے سے پہلے کارخانے میں دھماکے کی آواز سنی گئی تھی جو کہ ممکنہ طور پر وہاں اسٹور کیے گئے کیمیکل کی وجہ سے ہوا تاہم واقعے کی تحقیقات جاری ہے۔

 



متعللقہ خبریں