بھارت: کاشتکار دوبارہ سڑکوں پر نکل آئے

مظاہرین ٹریکٹروں کے ساتھ نئی دہلی کی طرف روانہ ہو گئے، پولیس نے بعض راستے بند کر دیئے اور عوامی اجتماع ممنوع کر دیا

2102683
بھارت: کاشتکار دوبارہ سڑکوں پر نکل آئے

بھارت میں کاشتکار دوبارہ سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔

سن 2021 میں کاشتکاروں نے ، زرعی سیکٹر میں کم ترین قیمتوں کے تعین اور معاون فروخت پالیسیوں کے خاتمے پر مبنی اصلاحات  کے خلاف احتجاج کیا تھا اور موجودہ مظاہروں میں 2021 میں کئے گئے وعدوں کو پورا نہ کئے جانے کے خلاف احتجاج کیا جا رہا ہے۔

مظاہرین ٹریکٹروں کے ساتھ دارالحکومت نئی دہلی کی طرف روانہ ہو گئے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نریندرا مودی نے 2021 میں کاشتکاروں کے ساتھ ایک ایسی کمیٹی تشکیل دینے کا وعدہ کیا تھا جس نے زرعی اجناس  کے ساتھ مالی تعاون کے موضوع پر کام کرنا تھا لیکن مودی نے یہ وعدہ پورا نہیں کیا۔

کاشتکاروں کا موقف ہے کہ حکومت نے، تمام زرعی اجناس کے لئے کم ترین  معاون قیمت  کے تعین اور قرضوں کی معافی جیسے، مطالبات پورے نہیں کئے۔ حکومت کی طرف سے زرعی قوانین کے موضوع پر کوئی پیش رفت نہیں ہوئی۔

بھارتی پولیس نے حالیہ مظاہروں سے قبل کاشتکاروں کو روکنے کے لئے نئی دہلی کی طرف جانے والے بعض راستوں کو خاردار تاروں اور رکاوٹوں سے بند کر دیا  اور نئی دہلی اور اترپردیش کے درمیانی علاقے میں عوامی مقامات پر اجتماع کی ممانعت کا اعلان کیا تھا۔

واضح رہے کہ ملک میں محنت کی قوّت کا تقریباً نصف حصّہ زراعت کے پیشے سے منسلک ہونے کی وجہ سے یہ سیکٹر ملکی اقتصادیات کو وسیع پیمانے پر متاثر کرتا ہے۔



متعللقہ خبریں