جاپان: 2 طیارے ایک دوسرے سے ٹکرا گئے

اوساکا میں آل نیپون ایئر لائن کے 2 مسافر طیارے ایک دوسرے سے ٹکرا گئے

2096258
جاپان: 2 طیارے ایک دوسرے سے ٹکرا گئے

جاپان کے شہر اوساکا میں آل نیپون ایئر لائن کے 2 مسافر طیارے ایک دوسرے سے ٹکرا گئے ہیں۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی کویوڈو کے مطابق حادثہ مقامی وقت کے مطابق صبح 10 بج کر 10 منٹ پر 'ایتامی ایئرپورٹ' کے رن وے پر پیش آیا ہے۔

حادثے کے بعد مسافروں اور عملے کی ٹیم کو بحفاظت طیاروں سے نکال لیا گیا ہے۔ مسافروں میں سے کوئی زخمی نہیں ہوا تاہم طیاروں کو معمولی نقصان پہنچا ہے۔

واضح رہے کہ 2 جنوری کو بھی دارالحکومت ٹوکیو کے ہانیڈا ایئر پورٹ پر 300 سے زائد افراد پر مشتمل مسافر بردار طیارہ لینڈنگ کے دوران رن وے پر کھڑے کوسٹ سکیورٹی طیارے سے ٹکرا گیا تھا۔ ٹکراو کے بعد طیارے میں آگ لگ گئی تھی۔

مسافر بردار طیارے کے مسافروں کو بحفاظت نکال لیا گیا تھا تاہم کوسٹ سکیورٹی طیارے میں سوار 5 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔



متعللقہ خبریں