جنوبی کوریا، امریکہ اور جاپان کی مشترکہ بحری مشقیں

مشقوں میں امریکہ کے 'یو ایس ایس کارل ونسن' ایئر کرافٹ کیریئر سمیت تین ممالک کے 9 محارب بحری جہازوں نے شرکت کی

2089726
جنوبی کوریا، امریکہ اور جاپان کی مشترکہ بحری مشقیں

جنوبی کوریا، امریکہ اور جاپان نے کوریا جزیرہ نما کے جنوب میں مشترکہ بحری مشقیں کی ہیں۔

جنوبی کوریا کے چیف آف جنرل اسٹاف دفتر نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ "ملک کے جنوبی جزیرے 'جیجو' کے جوار میں امریکہ اور جاپان کے ساتھ مشترکہ عسکری بحری مشقیں کی گئی ہیں۔ مشقوں میں امریکہ کے 'یو ایس ایس کارل ونسن' ایئر کرافٹ کیریئر بحری جہاز سمیت تین ممالک کے 9 محارب بحری جہازوں نے شرکت کی ہے"۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ مشقوں میں شامل ممالک کا ہدف شمالی کوریا کی طرف سے جوہری، میزائل اور بحری خطرات کے مقابل قوّت مزاحمت اور جوابی کاروائی کی قابلیت کو تقویت دینا ہے۔ مشقیں 15 جنوری کو شروع ہوئیں اور آج ختم ہو گئی ہیں۔

واضح رہے کہ شمالی کوریا نے 15 جنوری کو جاری کردہ بیان میں ہائپر سونک وار ہیڈ  اور ٹھوس ایندھن  والے درمیانی مسافت کے بیلسٹک میزائل تجربے کا اعلان کیا تھا۔

شمالی کوریا کے لیڈر کِم جونگ اُن نے جنوبی کوریا کو بحیثیت 'دائمی دشمن' تسلیم کرنے کے لئے آئین کی تحریرِ نو کی اپیل کی تھی۔

کِم نےجنوبی کوریا اور امریکہ کو ،فوجی مشقوں اور اسٹریٹجک اسلحے کی تنصیب کر کے، کوریا جزیرہ نما کو میدانِ جنگ میں تبدیل کرنے کا قصور وار ٹھہرایا اور کہا تھا کہ جنوبی کوریا کے ساتھ دوبارہ سے اتحاد ناممکن ہے۔



متعللقہ خبریں