بنگلہ دیش: شیخ حسینہ واجد 5 ویں بار وزیر اعظم منتخب

بتایا گیا ہے کہ عوامی لیگ اور اس کے اتحادیوں نے 300 میں سے 223 پارلیمانی نشستوں پر انتخابات جیت لیا جس کے بعد شیخ حسینہ مزید پانچ سال اقتدار میں رہیں گی

2085509
بنگلہ دیش: شیخ حسینہ واجد 5 ویں بار وزیر اعظم منتخب

بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد نے  متنازعہ انتخابات میں مسلسل پانچویں بار کامیابی حاصل کر لی۔

عوامی لیگ اور اس کے اتحادیوں نے 300 میں سے 223 پارلیمانی نشستوں پر انتخابات جیت لیا جس کے بعد شیخ حسینہ مزید پانچ سال اقتدار میں رہیں گی۔

حزب اختلاف کی جماعت بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی  نے عام ہڑتال کا اعلان کیا اور درجنوں دیگر پارٹیوں کے ساتھ مل کر جعلی انتخابات میں حصہ لینے سے انکار کر دیا تھا۔

 بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی کے انتخابات کا بائیکاٹ کرنے کے بعد، حسینہ کی پارٹی اور اتحادیوں کی بقیہ نشستیں بھی جیتنے کی امید ہے۔

بی این پی نے الزام لگایا کہ انتخابات ایک دھوکہ تھا گزشتہ روز کا نتیجہ بی این پی کے رہنماؤں اور حامیوں کی بڑے پیمانے پر گرفتاریوں کے بعد سامنے آیا ہے۔

سرکاری اعداد وشمار کے مطابق، انتخابات میں حصہ لینے کا تناسب تقریباً 40 فیصد سے کم رہا ہے،حالانکہ ناقدین کا کہنا ہے کہ یہ تعداد بڑھ بھی سکتی ہے، اس کے مقابلے میں2018 کے آخری انتخابات میں 80 فیصد سے زیادہ رائے دہندگان نے حصہ لیا تھا۔

آزاد امیدوار جن میں سے تقریباً سبھی خود عوامی لیگ کے تھےانہوں نے 45 نشستیں جیتیں اور قومی جماعت نے آٹھ نشستیں جیتیں۔

توقع ہے کہ نتائج کا باضابطہ اعلان پیر کو بعد میں کیا جائے گا۔

حتمی نتائج اور درست اعداد وشمار کا باضابطہ اعلان پیر کو یعنی آج ایک تقریب میں متوقع ہے البتہ الیکشن کمیشن کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ حسینہ واجد کی پارٹی نے تقریباً تین چوتھائی نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے جو کل 299 میں سے کم از کم 220 نشستیں بنتی ہیں۔

شیخ حسینہ پہلی بار 1996 میں ملک کی وزیر اعظم بنیں وہ 2009 میں دوبارہ منتخب ہوئیں اور تب سے اقتدار میں رہیں، جس سے وہ بنگلہ دیش کی تاریخ میں سب سے طویل عرصے تک رہنے والی رہنما بن گئیں ہیں۔



متعللقہ خبریں