ایران میں بم دھماکوں پر ترک وزیر خارجہ کا ایرانی ہم منصب سے اظہارِ تعزیت

سفارتی ذرائع سے حاصل ہونے والی معلومات کے مطابق فیدان نے ایرانی وزیر خارجہ عبداللہیان سے ٹیلی فون پر بات چیت کی

2084886
ایران میں بم دھماکوں پر ترک وزیر خارجہ کا ایرانی ہم منصب سے اظہارِ تعزیت

وزیر خارجہ حاقان فیدان نے ایران کے شہر کرمان میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے میں جاں بحق ہونے والوں کے لیے تعزیت کا اظہار کیا۔

سفارتی ذرائع سے حاصل ہونے والی معلومات کے مطابق فیدان نے ایرانی وزیر خارجہ عبداللہیان سے ٹیلی فون پر بات چیت کی۔

اس دوران وزیر فیدان نے ایرانی شہر کرمان میں گزشتہ روز ہونے والے دہشت گردانہ حملے میں جانیں گنوانے والوں کے لیے تعزیت کا اظہار کیا۔

ایرانی پاسداران انقلاب کی قدس فورس کے سابق کمانڈر قاسم سلیمانی کی چوتھی برسی کے موقع پر، جو 3 جنوری 2020 کو عراق کے دارالحکومت بغداد میں امریکہ کی طرف سے کیے گئے قاتلانہ حملے کے نتیجے میں ہلاک ہو گئے تھے۔ کرمان شہر میں ان کی قبر کے قریب دہشت گردانہ حملے میں دو دھماکے ہوئے۔

ان حملوں میں 89 افراد ہلاک اور 284 زخمی ہوئے ہیں۔



متعللقہ خبریں