انڈونیشیا: آتش فشاں پہاڑ میں دھماکے، متاثرہ علاقے کو خالی کروا لیا گیا

مشرقی نوسا ٹنگارا صوبے کے ایک آتش فشاں میں دھماکے کے بعد علاقے سے 1172 رہائشیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا

2083258
انڈونیشیا: آتش فشاں پہاڑ میں دھماکے، متاثرہ علاقے کو خالی کروا لیا گیا

انڈونیشیا کے مشرقی نوسا ٹنگارا صوبے کے ایک آتش فشاں میں دھماکے کے بعد علاقے سے 1172 رہائشیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

جکارتہ کے اخبار انتارا نیوز کے مطابق صوبے کے مشرقی فلوریس علاقے میں واقع لیووٹوبی لاکی۔لاکی آتش فشاں میں کل سے دھماکے ہونا شروع ہو گئے ہیں۔

علاقائی حکام کے جاری کردہ بیانات کے مطابق عورتوں اور بچوں سمیت کُل 1172 افراد کو آتش فشاں کے جوار کے علاقوں  سے نکال لیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق متاثرہ علاقے سے نکالے گئے شہریوں کو پناہ گاہیں، خوراک اور کمبل فراہم کئے گئے اور علاقے میں تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

انڈونیشیا  وولکانولوجی و جیولوجک رِسک مرکز PVMBG کے جاری کردہ بیان کے مطابق آتش فشاں کی اُگلی ہوئی راکھ  1000 سے 1500 میٹر بلندی تک پہنچ رہی ہے۔



متعللقہ خبریں