انڈونیشیا: امریکہ، غزّہ میں ظلم و ستم روکنے کی، کوششوں میں اضافہ کرے

انڈونیشیا، امریکہ کو دعوت دیتا ہے کہ غزّہ میں جاری ظلم و ستم کی روک تھام کی کوششیں تیز کی جائیں۔ فائر بندی انسانیت کی مجبوری ہے: صدر جوکو ویدودو

2064155
انڈونیشیا: امریکہ، غزّہ میں ظلم و ستم روکنے کی، کوششوں میں اضافہ کرے

انڈونیشیا کے صدر جوکو ویدودو نے امریکہ کے صدر جو بائڈن کے ساتھ ملاقات میں کہا ہے کہ غزّہ میں جاری ظلم و ستم کو روکنے کی کوششوں میں اضافہ کیا جائے۔

ملاقات امریکہ کے دارالحکومت واشنگٹن میں طے پائی۔ ملاقات سے قبل صدر جو بائڈن اور صدر جوکو ویدودو نے اخباری نمائندوں کے لئے بیانات جاری کئے ہیں۔

بائڈن نے اخباری نمائندوں سے بات چیت میں دونوں ممالک کے باہمی تعلقات  کی اہمیت کا ذکر کیا اور کہا ہے کہ ہم دونوں ملکوں کے باہمی تعلقات کو جامع اسٹریٹجک ساجھے داری کی سطح پر لائیں  گے۔

صدر ویدودو نے بھی امریکہ کے ساتھ باہمی تعلقات کی اہمیت پر زور دیا اور کہا ہے کہ "انڈونیشیا ،  امریکہ کے ساتھ باہمی اتحاد کے علاقائی و عالمی امن و خوشحالی میں موئثرکردار ادا کرنے کا متمنی ہے۔ اسی وجہ  سے انڈونیشیا، امریکہ کو دعوت دیتا ہے کہ غزّہ میں جاری ظلم  و ستم کی روک تھام کے لئے مزید کوششیں کی جائیں۔ فائر بندی انسانیت کی مجبوری ہے"۔

دو طرفہ ملاقات  کے بعد بائڈن اور ویدودو نے مشترکہ تحریری بیان جاری کیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ "انڈونیشیا۔امریکہ تعلقات کو "جامع اسٹریٹجک اتحاد" کی سطح پر بلند کر دیا گیا ہے۔ اس اتحاد کے دائرہ کار میں اختراع، قابل تجدید ترقی، صحتِ عامہ، ڈیجیٹلائزیشن اور صاف توانائی جیسے شعبوں میں دو طرفہ تعاون کیا جائے گا  ۔ دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کو بھی فروغ دیا جائے گا"۔



متعللقہ خبریں