روڈ اینڈ بیلٹ منصوبے کا اگلا قدم: انڈونیشیا میں بُلٹ ٹرین کا افتتاح ہو گیا

ریلوے لائن کی تعمیر کے مالی مصارف کا ایک بڑا حصہ چین نے فراہم کیا اور "ٹرین کی پیدا کردہ آواز کی مناسبت سے اس کا نام "وُوش ٹرین" رکھا گیا ہے: صدر جوکو ویدودو

2045172
روڈ اینڈ بیلٹ منصوبے کا اگلا قدم: انڈونیشیا میں بُلٹ ٹرین کا افتتاح ہو گیا

انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ اور بندونگ شہر کے درمیان پہلی" جنوب مشرقی ایشیاء بُلٹ ریلوے لائن" کھُل گئی ہے۔

روزنامہ دی جکارتہ پوسٹ کے مطابق یہ بُلٹ ریلوے لائن روڈ اینڈ بیلٹ منصوبے کے دائرہ کار میں اور چین کے تعاون سے قائم کی گئی ہے۔

بُلٹ ٹرین کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں انڈونیشیا کے صدر جوکو ویدودو نے کہا ہے کہ "ٹرین کی پیدا کردہ آواز کی مناسبت سے اس کا نام "وُوش ٹرین" رکھا گیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ٹرین کی تیز ترین رفتار 350 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے اور یہ منصوبہ ماحول دوست اربن ٹرانسپورٹ  کی جدید  شکل ہے۔

واضح رہے  کہ بُلٹ ٹرین منصوبے پر7،3 بلین ڈالر کے مصارف  اُٹھے ہیں اور ان مصارف کا ایک بڑا حصہ چین کی طرف سے پورا کیا گیا ہے۔ یہ ریلوے لائن 142 کلو میٹر طویل ہے اور دارالحکومت جکارتہ کو بندونگ  شہر سے منسلک کرتی ہے۔

جنوب مشرقی ایشیاء کی اس پہلی بُلٹ ریلوے لائن کی تعمیر 2015 میں شروع ہوئی اور منصوبے کی تکمیل کے لئے فنانسنگ کا 75 فیصد چین ترقیاتی بینک سے حاصل کردہ قرضے سے پورا کیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں