میانمار، مون سون بارشوں کی تباہ کاریاں جاری، 5 افراد لقمہ اجل

40,000 بے گھر افراد اس وقت خانقاہوں، بدھ مندروں اور اسکولوں جیسی نسبتاً  مضبوط عمارتوں  میں قیام پذیر ہیں

2023589
میانمار، مون سون بارشوں کی تباہ کاریاں جاری، 5 افراد لقمہ اجل

میانمار میں مون سون بارشوں سے پیدا ہونے والے سیلاب سے 5 افراد لقمہ اجل بن گئے۔

سماجی بہبود، امداد  اورآباد کاری امور کی وزارت کے اہلکار لائے  شوے زن او نے بتایا کہ ملک میں آنے والے سیلاب کی وجہ سے 60 ہزار لوگ بے گھر ہوئے تھے جبکہ  ان میں سے 20 ہزار اپنے گھروں کو لوٹ گئے۔

لے  نے کہا کہ 40,000 بے گھر افراد اس وقت خانقاہوں، بدھ مندروں اور اسکولوں جیسی نسبتاً  مضبوط عمارتوں  میں قیام پذیر ہیں ۔

یہ بتاتے ہوئے کہ سیلاب کی وجہ سے 4 بچوں سمیت 5 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے، لےنے کہا کہ ان میں سے 3 کا تعلق مون ریاست سے تھا، اور ایک ماں اور اس کے بچے کا تعلق آراکان سے تھا۔

انہو  ں نے بتایا  کہ سیلاب کی وجہ سے صورتحال خراب ہوتی جا رہی ہے، "یہ کہنا مشکل ہے کہ آیا سیلاب کی موجودہ صورتحال اس سال کے لیے بدترین ہے کیونکہ بارشوں کا موسم ابھی ختم نہیں ہوا ۔"

میانمار کے سرکاری اخبار میانما الین نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں اسکولوں میں تعلیمی سرگرمیوں کو وقفہ دیے جانے  کی اطلاع دی ہے۔

ملک میں ہر سال مون سون کے موسم میں نا مساعد  موسمی واقعات دیکھنے میں آتے ہیں۔

 



متعللقہ خبریں