افغانستاں: سیلاب کی وجہ سے 12 افراد ہلاک 40 لاپتہ

صوبہ میدان وردک میں  سیلاب کی وجہ سے 12 افراد ہلاک ہو گئے

2014936
افغانستاں: سیلاب کی وجہ سے 12 افراد ہلاک 40 لاپتہ

افغانستان کے صوبہ میدان وردک میں  سیلاب کی وجہ سے 12 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

طالبان عبوری حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے سوشل میڈیا پیج سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ صوبہ میدان وردک کی تحصیل جیلریز میںسیلاب  کی وجہ سے 12 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

علاوہ ازیں سیلابی ریلے کی لپیٹ میں آنے والے 40 افراد تاحال لاپتہ ہیں۔

مجاہد نے امدادی تنظیموں سے اپیل کی ہے کہ سیلاب زدہ علاقے میں فوری  طور پر انسانی و طبّی امداد  پہنچائی جائے۔

علاقے میں اموات میں اضافے کا خدشہ محسوس کیا جا رہا ہے۔



متعللقہ خبریں