چین، شید بارشوں اور سیلاب سے 15 افراد ہلاک

چینی صدر شی جن پنگ نے حکام کو حکم دیا ہے کہ وہ رہائشیوں کو محفوظ رکھنے اور ہلاکتوں کو کم سے کم کرنے کو ترجیح دیں

2007485
چین، شید بارشوں اور سیلاب سے 15 افراد ہلاک

چین کے شہر چونگ کنگ  میں  شدید بارشوں کے باعث پیدا ہونے والے سیلاب میں 15 افراد ہلاک  جبکہ 4 لا پتہ ہو گئے۔

سیلاب سے سب سے زیادہ متاثرہ  وانز ہو علاقے میں اڑھائی ہزار  سے زیادہ    اہلکاروں کو متعین کیا گیا ہے۔

جہاں دسیوں ہزار لوگوں کو محفوظ مقامات کو منتقل کیا گیا ہے وہاں  جھیل کا نظارہ پیش کرنے والی گلی سڑکوں پر محصور افراد کو  کشتیوں کے ذریعے بچا لیا گیا ہے۔

سیلاب کے بعد کیچڑ سے ڈھکے کچھ علاقوں میں صفائی کا کام شروع کر دیا گیا۔

چینی صدر شی جن پنگ نے حکام کو حکم دیا ہے کہ وہ رہائشیوں کو محفوظ رکھنے اور ہلاکتوں کو کم سے کم کرنے کو ترجیح دیں۔

دریں اثنا، صوبہ سیچوان میں 460,000 سے زائد افراد شدید بارشوں سے متاثر ہوئے۔

ریاستی حکومت کے مطابق اب تک 85000 سے زیادہ لوگوں کا متاثرہ  علاقوں سے انخلا کیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں