ڈھاکہ:عمارت میں زور دار دھماکہ ،19 افراد ہلاک متعدد زخمی

پولیس حکام کے مطابق، دھماکے کے نتیجے میں دو خواتین سمیت 19 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ 100 سے زائد  زخمی ہوئے  جنہیں طبی امداد کیلئے ڈھاکہ میڈیکل کالج اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے

1956758
ڈھاکہ:عمارت میں زور دار دھماکہ ،19 افراد ہلاک متعدد زخمی

بنگلادیش کے دارالحکومت ڈھاکہ کے مصروف کاروباری مرکز کی دفتری عمارت میں دھماکے کے نتیجے میں 19 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

خبر کے مطابق، ڈھاکہ کے مصروف  تھوک  بازار کی سات منزلہ عمارت میں ہونے والے دھماکے کے اسباب تاحال معلوم نہیں ہو سکے ہیں، تاہم حفاظتی  قوانین کے نفاذ میں غفلت کے باعث عمارتوں میں آگ اور دھماکوں کو واقعات معمول بنے ہوئے ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ  دھماکے کے نتیجے میں عمارت کی دیواریں اور کچھ منزلیں مکمل طور پر تباہ ہو گئی ہیں، جبکہ عمارت کا ملبہ باہر سڑکوں پر موجود لوگوں پرگرنے سے بھی کئی افراد زخمی ہوئے۔

پولیس حکام کے مطابق، دھماکے کے نتیجے میں دو خواتین سمیت 19 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ 100 سے زائد  زخمی ہوئے  جنہیں طبی امداد کیلئے ڈھاکہ میڈیکل کالج اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔زمینی منزل اور  تہہ خانے میں  پھنسے لوگوں کو بچاو  کا کام کو شروع کیا جاسکے گا۔

پولیس کمشنر ڈھاکہ  کا کہنا تھا کہ معاملے کی تحقیقات شروع کر دیں ہیں جلد معلوم ہو جائے گا کہ واقعہ دہشتگردی کی کارروائی تھا یا ایک اتفاقی حادثہ،جائے واقعہ پر فوج اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کے اہلکار بھی پہنچ چکے ہیں۔



متعللقہ خبریں