ایران کے سرکاری ٹیلی ویژن پر حکومت مخالف ہیکرز کا سائبر حملہ

ختصر فوٹیج میں "خواتین، زندگی اور آزادی" کے نعرے سنے گئے جن میں خامنہ ای کو نشانہ بنایا گیا اور لکھا ہوا "ہمارے ساتھ شامل ہو جاؤ اور کھڑے ہو جاؤ"

1890273
ایران کے سرکاری ٹیلی ویژن پر حکومت مخالف ہیکرز  کا  سائبر حملہ

ایران کے سرکاری ٹیلی ویژن پر حکومت مخالف ہیکرز نے سائبر حملہ کیا ہے۔

سرکاری ٹیلی ویژن پر نیوز بلیٹن کے دوران، جب ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی تقریر نشر کی جا رہی تھی، اس دوران حراست میں لیے جانے کے بعد انتقال کر جانے والی مہسا امینی اور مبینہ طور پر احتجاجی مظاہروں میں جان سے ہاتھ دھونے والی خواتین کی تصاویر اسکرین پر نمودار ہوئیں۔

اس مختصر فوٹیج میں "خواتین، زندگی اور آزادی" کے نعرے سنے گئے جن میں خامنہ ای کو نشانہ بنایا گیا اور لکھا ہوا "ہمارے ساتھ شامل ہو جاؤ اور کھڑے ہو جاؤ"۔

اس سے قبل ایرانی حکومت کے خلاف سائبر حملے کرنے والے "عدالتِ عالیہ " نامی سائبر ہیکرز گروپ نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔



متعللقہ خبریں