سری لنکا کے صدر گوتابایا راجا پاکسے نے مبینہ طور پر ای میل کے ذریعے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا

ایشیائی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایوان کے اسپیکر کے دفتر کے ایک اہلکار راجا پاکسے  کے ایوان کے اسپیکر مہندا یاپا ابی وردینا کو ایک ای میل  روانہ  کرنے سے آگاہ کیا ہے

1855318
سری لنکا کے صدر گوتابایا راجا پاکسے نے مبینہ طور پر ای میل کے ذریعے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا

سری لنکا کے صدر گوتابایا راجا پاکسے نے مبینہ طور پر ای میل کے ذریعے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

ایشیائی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایوان کے اسپیکر کے دفتر کے ایک اہلکار راجا پاکسے  کے ایوان کے اسپیکر مہندا یاپا ابی وردینا کو ایک ای میل  روانہ  کرنے سے آگاہ کیا ہے۔

اہلکار نے راجا پاکسے کا استعفیٰ ای میل کے ذریعے ملنے سے آگاہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ اس ای میل کی درستگی کی تصدیق  ہو چکی ہے۔

دوسری جانب سنگاپور کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں راجاپاسکا  کے خصوصی دورےپر   ملک میں داخل ہونے  کی تصدیق  کردی گئی ہے۔

بیان میں میں کہا گیا  ہے کہ راجاپاسکا نے سیاسی پناہ کی درخواست نہیں کی اور انہیں پناہ نہیں دی گئی، عام طور پر  سنگاپور  میں   اس  قسم کی  درخواستوں کو منظور نہیں  کیا جاتا ۔

معاشی بحران کا شکار سری لنکا میں مظاہرین نے 9 جولائی کو وزیر اعظم کی رہائش گاہ میں گھس کر عمارت کو آگ لگا دی تھی۔

پارلیمنٹ کے اسپیکر مہندا یاپا ابی وردینا نے اعلان کیا کہ راجا پاکسے 13 جولائی کو اپنے عہدے سے مستعفی ہونے پر راضی ہوگئے ہیں۔ وزیر اعظم وکرما سنگھے نے بھی استعفیٰ دینے کے لیے آمادگی ظاہر کی۔

سری لنکا میں مظاہرین  مارچ کے آخر میں روزانہ 13 گھنٹے بجلی کی بندش کے بعد اپنے مظاہروں میں شدت پیدا  کرچکے ہیں۔

ملک بھر میں ہونے والے  مظاہروں میں حکمران جماعت کےارکان  اور 2 پولیس افسران سمیت 9 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں جبکہ  کم از کم 250 افراد زخمی  ہو گئے ہیں۔



متعللقہ خبریں