سری لنکا میں ایک بار پھر معاشی بحران کے خلاف احتجاجی مظاہرے

سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو سمیت مختلف شہروں میں بڑی تعداد میں عوام کی جانب سے حکومت کے خلاف مظاہرے

1853999
سری لنکا میں ایک بار پھر معاشی بحران کے خلاف احتجاجی مظاہرے

سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں جہاں معاشی بحران کی وجہ سے حالات زندگی ابتر ہو چکے ہیں، آج ہونے والے بڑے احتجاج سے قبل کرفیو کا اعلان کر دیا گیا۔

کولمبو میں متوقع بڑے پیمانے پر ہونے والے احتجاج سے قبل احتیاطی تدابیر اختیار کی گئی تھیں جس میں صدر گوتابایا راجا پاکسے اور وزیر اعظم رانیل وکرما سنگھے کے استعفے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو سمیت مختلف شہروں میں بڑی تعداد میں عوام کی جانب سے حکومت کے خلاف مظاہرے کیے جا رہے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کولمبو میں ہزاروں مظاہرین صدارتی محل کے سامنے کھڑی رکاوٹیں توڑ کر صدارتی محل میں داخل ہو گئے، اس دوران مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں۔

پولیس کی جانب سے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ہوائی فائرنگ کی گئی، واٹر کینن کا استعمال کیا گیا اور آنسو گیس کی شیلنگ بھی کی گئی جس میں 34 کے قریب افراد زخمی ہوئے۔

خبر  ایجنسی کے مطابق مظاہرین کی جانب سے صدر گوٹابایا راجا پاکسے سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں