ہانگ کانگ: بحری جہاز 2 ٹکڑے ہو کر ڈوب گیا، 27 جہاز ران لاپتہ

شدید بادی جھکڑوں اور سمندری لہروں کی وجہ سے "فیوجنگ 001" بحری جہاز دو ٹکڑوں میں تقسیم ہونے کے بعد سمندر برد ہو گیا، عملے کے 27 افراد لاپتہ

1851200
ہانگ کانگ: بحری جہاز 2 ٹکڑے ہو کر ڈوب گیا، 27 جہاز ران لاپتہ

ہانگ کانگ کے کھُلے سمندر میں چینی پرچم بردار کرین اور انجینئرنگ سروسز بحری جہاز شدید طوفان کی وجہ سے دو ٹکڑے ہو کر سمندر برد ہو گیا۔

قومی ذرائع ابلاغ کے مطابق چابا طوفان کی وجہ سے شدید بادی جھکڑوں اور سمندری لہروں کی وجہ سے "فیوجنگ 001" نامی کرین اور انجینئرنگ سروسز بحری جہاز دو ٹکڑوں میں تقسیم ہونے کے بعد سمندر برد ہو گیا۔

جہاز کے 30 رکنی عملے میں سے 3 کو بچا لیا گیا ہے جبکہ 27 افراد لاپتہ ہیں۔

ہانگ کانگ شعبہ فلائٹ سروسز کے جاری کردہ بیان کے مطابق 4 طیاروں اور 6 ہیلی کاپٹروں کے ساتھ 36 رکنی امدادی ٹیم علاقے مین پہنچ گئی ہے۔ ٹیم 1300 کلو میٹر کے علاقے میں تلاش جاری رکھے ہوئے ہے۔

144 کلو میٹر فی گھنٹے کی شدت سے جاری چابا طوفان امدادی کاموں میں رکاوٹ بن رہا ہے۔

شعبہ فلائٹ سروسز کے حکام میں سے ویسٹ وو وائی ہنگ نے کہا ہے کہ "27 افراد کے لاپتہ پونے کے دورانیے کو پیش نظر رکھا جائے تو ان کے ملنے کا امکان کافی حد تک کم ہے۔ ہماری تمام ہمدردیاں لاپتہ جہاز رانوں اور ان کے کنبوں کے ساتھ ہیں۔ میں چند ایک تک رسائی کی امید کرتا ہوں لیکن یہ معجزہ ہو گا"۔

واضح رہے کہ چابا طوفان کی وجہ سے چین اور ہانگ کانگ کے ساحلوں پر الارم کا درجہ بلند کر دیا گیا تھا۔



متعللقہ خبریں