ایران میں 6.1 کی شدت کے زلزلے سے 3 افراد جان بحق

ایران کی نیم سرکاری فارس نیوز ایجنسی کے مطابق، 6.1 شدت کا زلزلہ، جس کا مرکز صوبہ ہرمزگان کے شہر بیندر حمیر اور بینڈر لینج کے گرد تھا، مقامی وقت کے مطابق 02:02 پر ریکارڈ کیا گیا

1850947
ایران میں 6.1 کی شدت کے زلزلے سے 3 افراد جان بحق

ایران میں 6.1 کی شدت کے زلزلے سے 3 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں ۔

ایران کی نیم سرکاری فارس نیوز ایجنسی کے مطابق، 6.1 شدت کا زلزلہ، جس کا مرکز صوبہ ہرمزگان کے شہر بیندر حمیر اور بینڈر لینج کے گرد تھا، مقامی وقت کے مطابق 02:02 پر ریکارڈ کیا گیا۔

ابتدائی اطلاعات  کے مطابق زلزلے میں 3 افراد جان کی بازی ہار گئے اور 19 افراد زخمی ہوئے  ہیں۔

ہرمزگان ہلال احمر سوسائٹی کے جنرل مینیجر انجینئر محتر سلاحسور نے  کہا ہے کہ  سے ہوش  گاؤں، جس میں 300 سے زیادہ گھر ہیں، زلزلے کا مرکز تھا اور اس علاقے میں سب سے زیادہ نقصان  ہوا ہے۔

سے ہوش  کے علاوہ، کونہ، ڈیجگان اور چاہ احمد علاقوں میں شدید نقصانات  کی بھی اطلاع ملی ہے۔

10 کلومیٹر کی گہرائی میں آ ئے  زلزلے کے بعد، ایک منٹ کے وقفے کے بعد  15 آفٹر شاکس آئے، جن میں سے دو کی شدت 6.1 اور 6.3 تھی۔

صوبہ ہرمزگان کے انتظامی مرکز بندر عباس شہر میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے اور لوگ سڑکوں پر نکل آئے۔

فارس نیوز ایجنسی نے یہ بھی اطلاع دی ہے کہ پاسداران انقلاب اور اس کی بیسک فورسز کو ہرمزگان کے زلزلہ سے متاثرہ علاقوں میں سیکورٹی کو یقینی بنانے کے لیے بھیجا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں