جاپان: 4 لاکھ 60 ہزار شہریوں کے شخصی ڈیٹا کی فلیش ڈسک گُم ہو گئی

جاپان میں تقریباً 4 لاکھ 60 ہزار شہریوں کے ، بینک اکاونٹ نمبروں سمیت، شخصی ڈیٹا کی فلیش ڈسک گُم ہو گئی

1847856
جاپان: 4 لاکھ 60 ہزار شہریوں کے شخصی ڈیٹا کی فلیش ڈسک گُم ہو گئی

جاپان میں تقریباً 4 لاکھ 60 ہزار شہریوں کے ، بینک اکاونٹ نمبروں سمیت، شخصی ڈیٹا کی فلیش ڈسک گُم ہو گئی ہے۔

صوبہ ہویوگو کی 'آماگاساکی ' بلدیہ میں مالی مدد کی تقسیم  میں معاونت کرنے والی فرم کے ملازم کا بیگ  کھو گیا ہے۔ بیگ میں آماگاساکی میں رجسٹرڈ اور ریذیڈینس پرمنٹ کے مالک  4 لاکھ 60 ہزار شہریوں  کے نام، ایڈریس، تاریخ پیدائش اور بینک اکاونٹ نمبر سمیت دیگر  شخصی معلومات کی فلیش ڈسک بھی موجود تھی۔

اگرچہ ڈیٹا لیک ہونے سے متعلق  تاحال  کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی تاہم بلدیہ نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ "مذکورہ الیکٹرانک ڈیٹا  لیک ہونے کی صورت میں ہم مکمل سکیورٹی فراہم کریں گے،  شخصی ڈیٹا  کے تحفظ کے بارے میں عوامی شعور میں اضافہ کریں گے اور دوبارہ سے اپنے شہریوں کا اعتماد حاصل کریں گے"۔



متعللقہ خبریں