بھارت: ریاست آسام میں شدید بارشیں اور تباہی

سیلابی صورتحال کے باعث سینکڑوں گھر متاثر ہوئے اور جانی نقصان بھی ہوا۔ مٹی کے تودے گرنے سے 3 افراد ہلاک جبکہ 80 سے زائد گھر متاثر ہوئےہیں

1828371
بھارت: ریاست آسام میں شدید بارشیں اور تباہی

بھارتی ریاست آسام میں مسلسل ہونے والی بارشوں نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی ہے۔

سیلابی صورتحال کے باعث سینکڑوں گھر متاثر ہوئے اور جانی نقصان بھی ہوا۔

مٹی کے تودے گرنے سے 3 افراد ہلاک جبکہ 80 سے زائد گھر متاثر ہوئےہیں۔

 بتایا گیا ہے کہ آسام میں پانی کے تیز بہاؤ سے سڑک کوشدید نقصان پہنچا ہے جس کے باعث ٹریفک کا نظام بری طرح متاثر ہوا ہے۔

خبر کے مطابق، طوفانی بارش، سیلابی صورتحال اور مٹی کے تودے گرنے سے 94 دیہات متاثر ہوئے ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق، اروناچل پردیش، آسام، میگھالیہ، ناگالینڈ، منی پور، میزورم، تریپورہ، مغربی بنگال، سکم، کیرالہ، مہے اور لکش دیپ میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

اس کے علاوہ تامل ناڈو اور کرناٹک میں سیلاب سے بھی خبردار کیا گیا ہے۔

دوسری جانب حکام کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں گرمی کی شدید لہر جاری ہے اور جھارکھنڈ، بہار، اتر پردیش، ہریانہ، دہلی، پنجاب، راجستھان، مدھیہ پردیش، مہاراشٹر، گجرات، مہاراشٹرا اور چھتیس گڑھ میں درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک  پہنچ سکتا ہے۔

واضح رہے کہ دارالحکومت نئی دہلی میں پہلی بار درجہ حرارت 50سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ماحولیاتی ماہرین کے مطابق، درجہ حرارت میں اس قدر شدت اور اچانک موسم بدلنے کے رجحانات اس بات کے واضح ثبوت ہیں کہ ماحولیاتی تبدیلیاں بہت تیزی سے اپنا اثر دکھارہی ہیں۔



متعللقہ خبریں