انڈونیشیا: سیاحوں کی بس اشتہاری بورڈ سے ٹکرا گئی، 14 افراد ہلاک

جاوا میں سیاحوں سے بھری بس کے اشتہاری بورڈ سے ٹکرانے کے نتیجے میں 14 افراد ہلاک اور 19 زخمی ہو گئے

1827593
انڈونیشیا: سیاحوں کی بس اشتہاری بورڈ سے ٹکرا گئی، 14 افراد ہلاک

انڈونیشیا کے جزیرے جاوا میں سیاحوں سے بھری بس کے اشتہاری بورڈ سے ٹکرانے کے نتیجے میں 14 افراد ہلاک اور 19 زخمی ہو گئے ہیں۔

پولیس ڈائریکٹر لطیف عثمان نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ صوبہ مشرقی جاوا  کے دارالحکومت 'سُرابایا  'سے مقامی سیاحوں سے بھری بس سیاحتی پہاڑی مقام 'ڈئینگ'  سے لوٹتے ہوئے 'موجوکیرتو'  شاہراہ پر اشتہاری بورڈ سے جا ٹکرائی۔

عثمان کے مطابق حادثے میں 14 افراد ہلاک ا ور 19 زخمی ہو گئے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ عینی شاہدوں سے موصول معلومات کے مطابق حادثے سے قبل ڈرائیور کو نیند کی حالت میں دیکھا گیا تھا۔ حادثے کی وجوہات کی چھان بین جاری ہے۔



متعللقہ خبریں