بھارت، نیو دہلی میں درجہ حرارت سارے ریکارڈ توڑ گیا

نیو دہلی  کے شمال میں واقع دو   موسمی  مراکز نے   49 سینٹی  گریڈ  سے زائد  کا درجہ حرارت ریکار ڈ کیا ہے

1827375
بھارت، نیو دہلی میں درجہ حرارت سارے ریکارڈ توڑ گیا

بھارت کے  دارالحکومت دہلی کے قرب و جوار کے  علاقوں میں  درجہ  حرارت ریکارڈ   توڑتے ہوئے  49٫2 سینٹی گریڈ تک  جا پہنچا ۔

نیو دہلی  کے شمال میں واقع دو   موسمی  مراکز نے   49 سینٹی  گریڈ  سے زائد  کا درجہ حرارت ریکار ڈ کیا ہے۔

جس کے مطابق    منگیش   پور  میں درجہ حرارت  49٫2 جبکہ   نجف گڑہ  میں  49٫1 سینٹی  گریڈ    تک رہا ہے۔

محکمہ موسمیات  نے اعلان کیا ہے  کہ ممکنہ تیز ہواؤں کے نتیجے میں درجہ حرارت قدرے گر سکتا ہے۔

اس خطے میں آخری ریکارڈ درجہ حرارت کا  1944 میں صفدرجنگ  میں 47.2 ڈگری سینٹی گریڈ  کے ساتھ مشاہدہ ہوا تھا۔

 

 



متعللقہ خبریں