آذربائیجان کے وزیر دفاع جنرل ذاکر حسنوف کی ایران میں ایرانی وزیر دفاع محمد رضا اشتیانی سے ملاقات

ایرانی وزارت دفاع کی طرف سے جاری کردہ تحریری بیان کے مطابق حسنوف اور اشتیانی نے علاقائی پیش رفت کے ساتھ ساتھ سیکورٹی اور فوجی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا ہے

1768539
آذربائیجان کے وزیر دفاع جنرل ذاکر حسنوف کی ایران میں ایرانی وزیر دفاع محمد رضا اشتیانی سے ملاقات

آذربائیجان کے وزیر دفاع جنرل ذاکر حسنوف نے ایران کے دارالحکومت تہران میں ایرانی وزیر دفاع محمد رضا اشتیانی سے ملاقات کی ہے۔

ایرانی وزارت دفاع کی طرف سے جاری کردہ تحریری بیان کے مطابق حسنوف اور اشتیانی نے علاقائی پیش رفت کے ساتھ ساتھ سیکورٹی اور فوجی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

حسنوف نے ملاقات کے دوران "آذربائیجان کی علاقائی سالمیت کے لیے ایرانی حکام کی حمایت پر شکریہ ادا کیا" اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو فروغ دینے کی اہمیت پر زور دیا۔

حسنوف نے ایرانی وزیر دفاع اشتیانی کو باکو  کا دورہ کرنے کی بھی دعوت دی ہے۔

اشتیانی نے ایران اور آذربائیجان کے درمیان متعدد تاریخی اور ثقافتی تعلقات موجود ہونے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعلقات کو  مزید فروغ  دینے کی ضرورت ہے۔

ایرانی وزیر نے کہا کہ  دونوں ممالک کے درمیان دفاع اور سلامتی کے شعبے میں تعاون کو بڑھانا اور اور فروغ دیہنا دونوں ممالک کے مفاد میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک اپنی جغرافیائی سیاسی خصوصیات کی وجہ سے تمام شعبوں میں تعلقات کو فروغ دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

آذربائیجان کے وزیر دفاع  حسنوف کا یہ دورہ دفاع اور سلامتی کے شعبے میں تعاون بڑھانے کے مقصد کے تحت کیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں