طالبان وفد کا ناروے مذاکرات میں امریکہ سے منجمد 10 ارب ڈالر جاری کرنے کا مطالبہ

طالبان نے مغربی سفارت کاروں سے ملاقات کے دوران امریکہ سے منجمد کیے گئے 10 ارب ڈالر جاری کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں مغربی سفارت کاروں کے ساتھ پہلی باظابطہ  بات چیت کرنے والے طالبان وفد کے رہنمانے اجلاس کو ایک کامیابی قرار دیا ہے

1767847
طالبان وفد کا ناروے  مذاکرات میں امریکہ سے منجمد 10 ارب ڈالر جاری کرنے کا مطالبہ

طالبان کے وفد نے ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں امریکہ اور یورپی یونین کے رکن  ممالک کے نمائندوں سے افغانستان کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

طالبان کی عبوری حکومت کی وزارت خارجہ کے ترجمان عبدالقہار بلھی نے اوسلو میں نائب وزیر خارجہ امیرحان متقی کی سربراہی میں طالبان وفد کی ملاقات کا حوالہ دیا۔

طالبان نے مغربی سفارت کاروں سے ملاقات کے دوران امریکہ سے منجمد کیے گئے 10 ارب ڈالر جاری کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں مغربی سفارت کاروں کے ساتھ پہلی باظابطہ  بات چیت کرنے والے طالبان وفد کے رہنمانے اجلاس کو ایک کامیابی قرار دیا ہے۔

میٹنگ میں یورپی یونین، امریکہ، برطانیہ، فرانس، اٹلی اور ناروے کے نمائندوں نے طالبان کے وفد کے ساتھ اس کے وزیر خارجہ امیر خان متقی کی قیادت میں ملاقات کی۔

تین روزہ اجلاس میں طالبان کے مندوب نے مغربی مذاکرات کاروں پر زور دیا  کہ وہ افغان اثاثوں کو غیر منجمد کریں اور سیاسی گفتگو کی وجہ سے عام افغانوں کو سزا نہ دیں۔

طالبان کے مندوب شفیع اللہ اعظم نے مزید کہا کہ فاقہ  کشی، شدید سردیوں کی وجہ سے، میں سمجھتا ہوں کہ اب وقت آگیا ہے کہ عالمی برادری افغانیوں کی حمایت کرے، نہ کہ ان کے سیاسی تنازعات کی وجہ سے انہیں سزا دی جائے۔

ان ملاقاتوں سے ہمیں یقین ہے کہ افغانستان کے انسانی ہمدردی، صحت اور تعلیم کے شعبوں میں مدد ملے گی۔

ناروے کی وزیر خارجہ نے بھی زور دیا ہے کہ یہ مذاکرات طالبان کو تسلیم کرنے یا قانونی حیثیت دینے کے لیے نہیں ہیں لیکن انسانی ہنگامی صورتحال کی وجہ سے ہمیں ملک کے اصل حکمرانوں سے بات کرنی چاہیے۔

ناروے کی وزیر خارجہ نے بھی زور دیا ہے کہ یہ مذاکرات طالبان کو تسلیم کرنے یا قانونی حیثیت دینے کے لیے نہیں ہیں لیکن انسانی ہنگامی صورتحال کی وجہ سے ہمیں ملک کے اصل حکمرانوں سے بات کرنی چاہیے۔



متعللقہ خبریں