بھارت اپریل میں ایس۔400 میزائل دفاعی نظام کو آپرینشل کر دے گا
سسٹم کے تمام 5 یونٹس چین کی جانب سے خطرات کے پیش نظر دونوں ممالک کی سرحدوں پر تعینات کیے جائیں گے
ہندوستان ماہ اپریل میں روسی ساختہ S-400 ایئر میزائل ڈیفنس سسٹم کے پہلے یونٹ کو آپریشنل کردے گا۔
ہندوستان ٹائمز نے دفاعی حکام کے حوالے سے جو خبر دی ہے، اس میں کہا گیا ہے کہ روس سے موصول ہونے والے S-400ٹرائمف جدید فضائی میزائل ڈیفنس سسٹم کی نصبی جاری ہے۔
بتایا گیا کہ سسٹم کے تمام 5 یونٹس چین کی جانب سے خطرات کے پیش نظر دونوں ممالک کی سرحدوں پر تعینات کیے جائیں گے، اور بتایا گیا کہ پہلا یونٹ اپریل میں اور باقی 4 یونٹس 2023 میں کام شروع کر دیں گے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نئی دہلی انتظامیہ نے امریکہ کو قومی مفادات کے لیے، سفارتی اور سیکورٹی چینلز کے ذریعے مبینہ طور پر آگاہ کیا ہے کہ اس نے S-400 اس لیے خریدا ہے کیونکہ اسے 3,488 کلومیٹر طویل چینی سرحد کے ساتھ خطرات کا سامنا ہے۔
ہندوستان نے اکتوبر 2018 میں روس سے 4.5 بلین ڈالر کے عوض S-400 ایئر میزائل ڈیفنس سسٹم خریدا تھا۔
ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق کہ S-400 سسٹم کی پہلی بیٹریاں گزشتہ ماہ صوبہ پنجاب میں نصب گئی تھیں۔
متعللقہ خبریں
بھارت کا کرسٹل 2 میز بیلسٹک میزائل کا تجربہ
درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل کے تجربے نے اس کی آپریشنل صلاحیت کو ثابت کردیا ہے