افغان یونیورسٹیاں جلد ہی کھل جائیں گی: طالبان حکومت

نائب وزیر تعلیم شیخ عبدالباقی حقانی نے کابل میں ایک پریس کانفرنس کے دوران بتایا ہے کہ سرکاری یونیورسٹیوں کی ملک میں بندش کی وجہ معاشی مشکلات ہیں

1761957
افغان یونیورسٹیاں جلد ہی کھل جائیں گی: طالبان حکومت

افغانستان میں یونیورسٹیاں جلد کھل جائیں گی۔

طالبان حکومت  کے نائب وزیر تعلیم شیخ عبدالباقی حقانی نے کابل میں ایک پریس کانفرنس کے دوران بتایا ہے کہ سرکاری یونیورسٹیوں کی ملک میں بندش کی وجہ معاشی مشکلات ہیں،امید ہے جلد ہی یہ مشکلات دور ہو جائیں گی۔

حقانی نے بتایا کہ ملک میں نجی یونیورسٹیوں میں تعلیمی سرگرمیاں جاری ہیں جبکہ ہم ملک کے تمام تعلیمی اداروں کا معیار یکساں بنانے اور تعلیمی نظام کو دیگر ممالک کے ہم پلہ لانے کا عزم رکھتے ہیں جس کے لیے بعض ممالک نے ہماری مدد کا بھی  وعدہ کیا ہے۔

یاد رہے کہ افغانستان میں یونیورسٹیاں کورونا کے باعث بند ہیں۔

 

 

 

 

 



متعللقہ خبریں