چین میں تیسرا شہر اومیکرون ویریئنٹ کی لپیٹ میں آ گیا

تئین جن کے بعد صوبہ لیاوننگ کے شہر دالیان میں بھی اومیکرون ویریئنٹ کے کیس دیکھنے میں آ رہے ہیں

1761867
چین میں تیسرا شہر اومیکرون ویریئنٹ کی لپیٹ میں آ گیا

چین میں تئین جن کے بعد صوبہ لیاوننگ کے شہر دالیان میں بھی اومیکرون ویریئنٹ کے کیس دیکھنے میں آ رہے ہیں۔

چین بیماریوں کے کنٹرول مرکز CDC کے جاری کردہ بیان کے مطابق شہر میں مقامی مریضوں سے حاصل کئے گئے نمونوں میں کووِڈ۔19 کے اومیکرون ویریئنٹ کی تصدیق ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ ملک میں 14 دسمبر کو اومیکرون کا پہلا کیس ریکارڈ ہوا تھا اور مریض 9 دسمبر کو بیرونِ ملک سے آنے والا شخص تھا۔

بعد ازاں 10 جنوری کو صوبہ آنیانگ میں ویریئنٹ کے 2 مقامی کیس ریکارڈ کئے گئے۔ پہلا کیس 28 دسمبر کو تئین جن سے آنیانگ لوٹنے والا ایک یونیورسٹی طالبعلم تھا۔

بعد میں آنیانگ میں اومیکرون کے پھیلاو کی وجہ سے مریضوں کی تعداد میں آضافہ ہو گیا تھا۔



متعللقہ خبریں