چین نے امریکی فضائی کمپنیوں کی چین کے لئے پروازوں پر پابندی لگا دی

جنوری کے اواخر اور فروری کے آغاز میں ڈلاس فورٹ ورتھ  سے شنگھائی کے لئے متوقع چھ پروازوں کو منسوخ کر دیا گیا ہے: امریکن ائیر لائنز

1761372
چین نے امریکی فضائی کمپنیوں کی چین کے لئے پروازوں پر پابندی لگا دی

چین نے بعض امریکی فضائی کمپنیوں کی چین کے لئے پروازوں پر پابندی لگا دی ہے۔

اطلاع کے مطابق بعض امریکی فضائی کمپنیوں کی چین کے لئے پروازوں پر پابندی کا فیصلہ ماہِ دسمبر کے اواخر میں ملک میں داخل ہونے والے بعض مسافروں کے کورونا ٹیسٹ مثبت نکلنے کے بعد کیا گیا ہے۔

امریکن ائیر لائنز فضائی کمپنی کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ جنوری کے اواخر اور فروری کے آغاز میں ڈلاس فورٹ ورتھ  سے شنگھائی کے لئے متوقع چھ پروازوں کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔

یونائیٹڈ ائیر لائنز نے بھی رواں مہینے کے اواخر میں سان فرانسسکو سے شنگھائی کے لئے متوقع 6 پروازوں کی منسوخی کا اعلان کیا ہے۔

چین ماہِ فوری کے آغاز میں موسم سرما اولمپکس کی میزبانی کی تیاریوں میں ہے اور ملک میں دوبارہ سے بڑھتے ہوئے کووِڈ۔19 کیسوں کی وجہ سے سیاحتی پابندیوں میں بھی اضافہ کیا جا رہا ہے۔

بیجنگ انتظامیہ نے ملک میں داخل ہونے والی پروازوں میں مسافروں کی تعداد کو 75 فیصد تک محدود کر دیا ہے اور پرواز سے قبل اور چین پہنچنے کے بعد کورونا ٹیسٹ کی پابندی لگا دی ہے۔



متعللقہ خبریں