چین: اجتماعی ٹیسٹوں کا دوسرا مرحلہ شروع ہو گیا

اومیکرون ویریئنٹ سے متاثرہ پہلے شہر تئین جن میں اجتماعی ٹیسٹوں کا دوسرا مرحلہ شروع ہو گیا

1761288
چین: اجتماعی ٹیسٹوں کا دوسرا مرحلہ شروع ہو گیا

چین میں اومیکرون ویریئنٹ سے متاثرہ پہلے شہر تئین جن میں اجتماعی ٹیسٹوں کا دوسرا مرحلہ شروع ہو گیا ہے۔

تئین جن بیماریوں کے کنٹرول مرکز نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ پہلے مرحلے کے ٹیسٹ مکمل ہونے کے بعد آج ٹیسٹوں کا دوسرا مرحلہ شروع ہو گیا ہے۔

14 ملین آبادی کے حامل شہر میں اس وقت تک 12 ملین ٹیسٹ کئے گئے ہیں جن میں سے 7،8 ملین ٹیسٹوں کے نتائج نکل آئے ہیں۔

تئین جن، 2022 موسم سرما اولمپکس کی تیاریوں میں مصروف، دارالحکومت بیجنگ سے 100 کلو میٹر کے فاصلے پر واقع ہے اور کل 24 گھنٹوں کے اندر شہر میں 33 اومیکرون کیسوں کی تصدیق ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ چین کووِڈ۔19 کیسوں کو ان کے ظہور کی جگہ پر کنٹرول کرکے وائرس کا زنجیری پھیلاو روکنے کی "صفر کیس" حکمت عملی پر عمل پیرا ہے۔ یہ حکمت عملی قرنطینہ، سیاحتی پابندیوں اور اجتماعی ٹیسٹوں جیسے سخت قوانین پر مبنی ہے۔ زندگی کے روزمرّہ بہاو میں رکاوٹ اور بھاری مالیت کی وجہ سے مذکورہ تدابیر وقتاً فوقتاً بحث و تنقید کا سبب بن رہی ہیں۔


ٹیگز: #ٹیسٹ , #چین

متعللقہ خبریں