بھارت نے سپر سانک  براہموس کروز میزائل کے  بحری  ورژن کی آزمائش کر لی

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ  کا کہنا ہے  کہ  یہ میزائل کامیاب تجربے کے بعد بھارتی  بحری بیڑے کے لیے خدمات ادا کرنے کے لیے تیار ہے

1761178
بھارت نے سپر سانک  براہموس کروز میزائل کے  بحری  ورژن کی آزمائش کر لی

ہندوستان نے  اطلا ع دی ہے کہ ا س نے جدید  سپر سانک  براہموس کروز میزائل کے  بحری   ورژن کا  کامیابی  سے تجربہ کر لیا ہے۔

بھارتی  دفاعی تحقیقات و فروغ  ادارے  نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ’’براہموس سپر سانک کروز میزائل  کے سمندر سے سمندر میں مار کرنے  والے  ورژن   کا آج کامیاب تجربہ کیا گیا ہے، میزائل نے تعین کردہ   بحری جہا ز کو ٹھیک نشانہ بنایا ہے۔

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ  کا کہنا ہے  کہ  یہ میزائل کامیاب تجربے کے بعد بھارتی  بحری بیڑے کے لیے خدمات ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔

یاد رہے کہ بھارتی بحریہ نے گزشتہ ماہ نومبر میں بھی  براہموس سپر سانک  کروز میزائل کی آزمائش کی تھی۔

بھارتی دریا براہما پوترا     اور  روسی  دریائے ماسکو کے ناموں سے اخذ کردہ براہموس  میزائل  بھارت اور روس کی مشترکہ  پیدا وار ہے۔

 آواز کی رفتار سے 2.8 گنا زیادہ رفتار   کا حامل براہموس میزائل فضا، زمین اور سمندر سے  لانچ کیے جا سکنے کی خصوصیت کا حامل ہے۔



متعللقہ خبریں