جاپان میں یومِ بالغان منایا گیا

ثقافتی لباس اور زیورات سے سجے بالغ اور بلوغت کی عمر کو پہنچنے کے قریب افراد ٹوکیو میں جمع ہوئے اور تاریخی میجی عبادتگاہ کی زیارت کی

1759793
جاپان میں یومِ بالغان منایا گیا

جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں "سیجن نو ہی" یعنی یومِ بالغان منایا گیا۔

ثقافتی لباس اور زیورات سے سجے بالغ اور بلوغت کی عمر کو پہنچنے کے قریب افراد ٹوکیو میں جمع ہوئے، شیبویا کی تاریخی میجی عبادتگاہ کی زیارت کی اور اپنے کنبوں اور دوست احباب کے ساتھ یادگاری تصاویر اتروائیں۔

واضح رہے کہ جاپان میں ہر سال ماہِ جنوری کے دوسرے سوموار کو یومِ بالغان رنگا رنگ تقریبات کے ساتھ منایا جاتا ہے۔

یومِ بالغان 20 سال اور اس سال 20 ویں سال میں داخل ہونے والے افراد کے لئے نہایت اہمیت کا حامل دِن خیال کیا جاتا ہے۔ ملک میں اس دن سرکاری تعطیل ہوتی ہے۔

اس دن کو منانے کا مقصد بالغ افراد کو زندگی کے ایک نئے مرحلے میں داخل ہونے کا احساس دِلانا اور ان کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔

 



متعللقہ خبریں