افغانستان میں ترک معارف اسکولوں میں گریجویشن کی پر جوش تقریب

مزار شریف کے ایک ہال میں منعقدہ گریجویشن کی تقریب میں TMV افغانستان کے کنٹری ڈائریکٹر صالح ساغر  کابل میں ترکی کے سفارت خانے کے مذہبی خدمات کے اتاشی ڈاکٹر عبد الجلیل  الپکرے ،  طلباء اور والدین نے شرکت کی

1758124
افغانستان میں  ترک معارف اسکولوں میں  گریجویشن کی پر جوش تقریب

ترک معارف فاؤنڈیشن (TMV) افغان ترک معارف سکول بوائز اینڈ  گرلز ہائی اور پرائمری  اسکولزکی   افغانستان کے شمال میں مزار شریف شہر میں گریجویشن کی تقریب بڑے جوش و خروش سے منعقد ہوئی۔

مزار شریف کے ایک ہال میں منعقدہ گریجویشن کی تقریب میں TMV افغانستان کے کنٹری ڈائریکٹر صالح ساغر  کابل میں ترکی کے سفارت خانے کے مذہبی خدمات کے اتاشی ڈاکٹر عبد الجلیل  الپکرے ،  طلباء اور والدین نے شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے، ساغر  نے  کہا کہ وہ ترک اسکولوں کیپشت پناہی جاری رکھیں گے کیونکہ وہ افغانستان کے عوام کی تعلیم و تربیت جاری رکھے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ  تعلیم کے میدان میں اپنی پوری کوشش جاری رکھیں گے، ساغر نے کہا کہ ان کا مقصد ایسے افراد کو بڑھانا ہے جو اپنے لوگوں، ریاست اور خاندان کی خدمت کریں۔

ساغر  نے کہا کہ  اس سال  123 طلباء افغان،  ترک معارف اسکولوں سے فارغ التحصیل ہوئے جس پر انہیں بڑی خوشی ہے۔

بیلہ ایجوکیشن کے ڈائریکٹر شہتیل   کہا کہ  افغانستان اور ترکی کے درمیان تاریخی، ثقافتی اور مذہبی رشتے  موجود ہیں جن میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا  کہ ایجوکیشن ڈائریکٹوریٹ کے طور پروہ لڑکوں اور  لڑکیوں  دونوں   کی تعلیم کو اہمیت دیتے ہیں اور وہ اس سلسلے میں ہر قسم کی مدد کے لیے تیار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ "ہم اپنے نوجوانوں کو تعلیم فراہم کرنے اور ہر شعبے میں ہماری مدد کرنے پر ترکی کا شکریہ ادا کرنا چاہیں گے"۔

تقریب کا اختتام 123 طلباء کو گریجویشن سرٹیفکیٹ پیش کرنے کے ساتھ ہوا۔



متعللقہ خبریں