ملک میں بڑھتی مسلم دشمنی روکی جائے:ارکان کانگریس کا مطالبہ

بھارتی ارکان کانگریس نے ملک کے  چیف جسٹس این وی رمنا کو ارسال کردہ خط میں مطالبہ کیا کہ وہ مسلم نسل کشی کے خلاف اپنے اختیارات کا استعمال کریں

1753566
ملک میں بڑھتی مسلم دشمنی روکی جائے:ارکان کانگریس کا مطالبہ

بھارت میں بعض ارکان کانگریس نے مطالبہ کیا ہے کہ ملک میں بڑھتی ہوئی اسلام دشمنی کے خلاف ہمیں اقدامات اٹھانا ہونگے۔

ارکان کانگریس نے ملک کے  چیف جسٹس این وی رمنا کو ارسال کردہ خط میں مطالبہ کیا کہ وہ مسلم نسل کشی کے خلاف اپنے اختیارات کا استعمال کریں۔

اس قسم کے مطالبات کانگریس پارٹی کے ارکان کی جانب سے وزیراعظم نریندرہ مودی کے اس موضوع پر خاموشی کے جواب میں سامنے آئے ہیں۔

ارکان  ے اپنے خط میں لکھا ہے کہ بعض  متعصب ہندومذہبی رہنماوں کے بیانات نفرت آمیز ہی نہیں بلکہ ہمارے معاشرے میں آباد ایک طبقے کو ختم کرنے کے مترادف اور کھلی دھمکی ہیں۔اس قسم کے بیانات ہمارے درمیان اتحاد و رواداری کے مفاد کے بجائے مسلم شہریوں کی زندگیوں کے لیے خطرہ بڑھا رہے ہیں۔

یاد رہے کہ ریاست اترااکھنڈ کے شہر ہردوار میں ہندو مذہبی لیڈروں نے ایک تقریب کے دوران مسلمانوں کی نسل کشی کا مطالبہ کیا تھا جبکہ نئی دہلی میں بھی ایک تقریب کے دوران بعض متعصب ہندو رہنماوں نے مسلمانوں کو نشانہ بناتے ہوئے ملک کو ایک ہندو ریاست میں تبدیل کرنے کےلیے مرنے اور مارنے کا عہد بھی کیا تھا۔

 

 

 

 



متعللقہ خبریں