افغان بچوں کو ان کے والدین کے بغیر امریکہ لے جایا گیا ہے

افغانستان سے امریکہ جانے والے افغانوں میں، والدین اور کنبے کے بغیر تن تنہا 1450 بچے بھی شامل ہیں

1753461
افغان بچوں کو ان کے والدین کے بغیر امریکہ لے جایا گیا ہے

افغانستان سے امریکہ جانے والے افغانوں میں، والدین اور کنبے کے بغیر تن تنہا 1450 بچے بھی شامل ہیں۔

ماہِ اگست میں طالبان کے ملک کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد ایک لاکھ سے زائد افغان شہری امریکہ لے جائے گئے۔

امریکہ وزارتِ صحت و انسانی خدمات کے اعداد و شمار کے مطابق تقریباً ایک ہزار 450 بچوں کو ان کے والدین کے بغیر امریکہ لے جایا گیا ہے۔

حکام کے مطابق ان بچوں کا ایک حصہ اپنے اسپانسروں کے ساتھ یا پھر امریکہ میں موجود اپنے دیگر عزیز و اقارب کے ساتھ رہ رہا ہے جبکہ 250 بچے ابھی تک حکومت کی نگرانی میں ہیں۔

ملک سے نکالے گئے ان تن تنہا بچوں کا اپنے والدین سے ملنے یا نہ ملنے کا معاملہ تاحال غیر یقینی ہے۔

مذکورہ بچوں کا ایک حصہ افراتفری کی حالت میں ملک سے اخراج کے دوران اپنے کنبوں سے بچھڑ گیا اور بعض کے والدین حامد کرزئی ائیر پورٹ پر دہشت گردانہ حملے میں ہلاک ہو گئے تھے۔

 



متعللقہ خبریں