جاپان، ایتھوپیا کو 12،4 ملین ڈالر کی انسانی امداد فراہم کرے گا

ایتھوپیا کو خوراک اور رہائشی سامان پر مشتمل 12،4 ملین ڈالر مالیت کی ہنگامی امداد فراہم کی جائے گی: جاپان وزارت خارجہ

1752029
جاپان، ایتھوپیا کو 12،4 ملین ڈالر کی انسانی امداد فراہم کرے گا

جاپان، مشرقی افریقہ کے ملک ایتھوپیا کو 12،4 ملین ڈالر کی ہنگامی انسانی امداد فراہم کرے گا۔

جاپان وزارت خارجہ کے جاری کردہ بیان کے مطابق ایتھوپیا کو خوراک اور رہائشی سامان پر مشتمل 12،4 ملین ڈالر مالیت کی ہنگامی امداد فراہم کی جائے گی۔

امدادی سامان اقوام متحدہ کے کمشنر آفس برائے عالمی خوراک پروگرام اور امورِ مہاجرین سمیت 4 مختلف بین الاقوامی تنظیموں کی وساطت سے ایتھوپیا پہنچایا جائے گا۔

خوراک اور رہائشی سامان پر مشتمل امدادی سامان ایتھوپیا کے شمالی علاقوں، آفار، امہارا اور ٹیگرے میں تقسیم کیا جائے گا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ جاپان، ایتھوپیا میں امن و استحکام کو یقینی بنانے کے لئے، بین الاقوامی برادری کے ساتھ مِل کر کام کرنا جاری رکھے گا۔

اقوام متحدہ امورِ انسانی کوآرڈینیشن آفس نے کل جاری کردہ بیان میں وارننگ دی تھی کہ آئندہ سال ایتھوپیا میں 22 ملین افراد کو انسانی امداد کی ضرورت ہو گی۔



متعللقہ خبریں