افغانستان: طالبان نے 1895 اہلکاروں کو عہدوں سے برخاست کر دیا

فارغ کئے جانے والے بعض طالبان کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور بعض کی تفتیش جاری ہے: ایمان اللہ سامانگانی

1752258
افغانستان: طالبان نے 1895 اہلکاروں کو عہدوں سے برخاست کر دیا

افغانستان  میں طالبان انتظامیہ نے 1895 اراکین کو  ان کے عہدوں سے برخاست کر دیا ہے۔

طالبان عبوری حکومت کے نائب ترجمان ایمان اللہ سامانگانی نے سوشل میڈیا پیج سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ طالبان انتظامیہ اپنے نام اور اختیارات کا غلط استعمال کرنے والے طالبان اراکین کو عہدوں سے برخاست کرنا جاری رکھے ہوئے ہے۔

اس وقت تک کُل 1895 طالبان کو  فارغ کیا جا چُکا ہے۔ فارغ کئے گئے طالبان میں   بعض صوبائی منتظمین بھی شامل ہیں۔

سامانگانی نے کہا ہے کہ فارغ کئے جانے والے بعض طالبان کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور بعض کی تفتیش جاری ہے۔

واضح رہے کہ طالبان انتظامیہ نے 7 ستمبر  کو افغانستان میں عبوری حکومت قائم کرنے کے بعد اپنی صفوں میں صفائی کے لئے ایک کمیشن قائم کیا اور اس سلسلے میں عملی کاروائیاں شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔

اعلان کے مطابق کمیشن کا کام طالبان کے نام اور اپنے اختیارات کا غلط استعمال کرنے والے اراکین کو گروپ سے خارج کرنا اور قرار واقعی سزائیں دینا ہے۔

طالبان کے سربراہ ملّا ہیبت اللہ آخودزادہ  نے 4 نومبر کو جاری کردہ بیان میں طالبان  کمانڈروں کو  طالبان گروپ میں دیگر عناصر کی شمولیت کے خطرے سے آگاہ کیا تھا۔



متعللقہ خبریں