ملائیشیا: شدید بارشیں اور سیلاب، 14 افراد ہلاک

ملائیشیا میں شدید بارشوں کے نتیجے میں سیلاب کی وجہ سے اموات کی تعداد 14 تک پہنچ گئی

1750321
ملائیشیا: شدید بارشیں اور سیلاب، 14 افراد ہلاک

ملائیشیا میں شدید بارشوں کے نتیجے میں سیلاب کی وجہ سے اموات کی تعداد 14 تک پہنچ گئی ہے۔

ملک میں 17 دسمبر بروز جمعہ سے جاری شدید بارشوں کے بعد دارالحکومت کوالالمپور کا ایک حصہ زیرِ آب آ گیا ہے۔

متاثرہ علاقے سے 51 ہزار افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ منتقل کئے جانے والے سیلاب زدگان میں سے زیادہ تر کا تعلق صوبہ پاہانگ سے ہے۔

سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں 14 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

دوسری طرف بارشوں سے قبل ضروری وارننگ نہ دینے کی وجہ سے حکومت پر تنقید کی جا رہی ہے۔

کَل 11 افراد کی ہلاکت کی خبر دی گئی تھی جن میں سے 7 کا تعلق صوبہ سیلانگور سے تھا۔

قومی آفات انتظامیہ NADMA کے مطابق سیلانگور، کیلانٹان، ٹیرانگانو، پاہانگ، میلاکا، نگیری سیمبیلان، پیراک اور کوالالمپور سیلاب سے شدید متاثرہ علاقوں میں شامل ہیں۔

 



متعللقہ خبریں